جنگ ویب ڈیسک....بیلجیئم پولیس کا کہنا ہے کہ برسلز میں دہشت گردوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔یہ مشتبہ افراد اُن تین افراد میں سے ہیں جنھیں پولیس نے محصور کر رکھا تھا۔جرمنی اور فرانس میں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
sans-serif;">بی بی سی کے مطابق بیلجیئم حکام نے برسلز کے ایئر پورٹ پر حملہ کرنے والے دوسرے شخص کی شناخت نجم لشراوی کے نام سے کی ہے اور پیرس حملوں کی جائے وقوعہ سے اس شخص کے ڈی این اے کے نمونے ملے ہیں۔
یہ اطلاعات ایک ایسے وقت پر سامنے آئیں ہیں جب برسلز میں جمعرات کو حملوں کی تحقیقات کے دوران تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔